بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

ویرات کوہلی پر تنقید کیوں کی؟ مداحوں نے اخبار کی کاپیاں جلا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی بیٹنگ تکنیک پر تنقید کرنے پر مداحوں نے مقامی اخبار کی کاپیاں جلا ڈالیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے مداحوں نے کوہلی کی بیٹنگ تکنیک پر تنقید کرنے پر مقامی ہندی اخبار ’دینک جاگرن‘ کی کاپیاں جلائیں اور اخبار کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

اخبار کے صحافی ابھیشک ترپاٹھی نے روزنامہ جاگرن میں اپنے آرٹیکل ’سنچری پر دو مختلف نظریے‘ میں کپتان روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے ویرات کوہلی پر تنقید کی تھی۔

صحافی نے لکھا تھا کہ کوہلی نے رواں ورلڈ کپ میں سنچریاں مکمل کرنے پر توجہ دی جبکہ روہت شرما ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور بڑے شاٹس کھیلنے جاتے ہیں۔

کوہلی پر تنقید کرنے پر سوشل میڈیا پر بائیکاٹ ‘دینک جاگرن’ کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ چل رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی تصاویر، ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں کوہلی کے مداح اخبار کی کاپیاں جلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت نے 6 میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں