جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹی کو تحفہ ملنے پر آسٹریلین اوپنر اور ان کی بیٹی خوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی انڈی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویرات کوہلی کے دستخط والی شرٹ پہنے مسکرا رہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کی بیٹی کوہلی کی شرٹ پہن کر خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔

- Advertisement -

ڈیوڈ وارنر نے لکھا کہ حالانکہ ہماری ٹیم بھارت سے سیریز ہار گئی لیکن میری بیٹی بھارتی کپتان کی جانب سے ملنے والے اس خصوصی تحفے کے باعث بہت خوش ہے۔

آسٹریلوی اوپنر نے بتایا کہ ان کی بیٹی ان کے اور ایرون فنچ کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کی بھی بہت بڑی مداح ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

ویرات کوہلی بچے کی پیدائش کے باعث سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ کھیل کر وطن روانہ ہوگئے تھے، دیگر ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی جگہ کپتانی کے فرائض اجنکیا رہانے نے انجام دئیے تھے۔

اجنکیا رہانے کی کپتانی میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں