The news is by your side.

Advertisement

ویرات کوہلی بھڑک اٹھے، وجہ سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ٹیسٹ میچ کے دوران غصہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے، پہلے میچ کی دوسری اننگز میں ویرات کوہلی انگلش بلے بازوں کے چلنے کے انداز پر ناخوش نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑی جس طرح پچ پر چل رہے تھے اس پر بھارتی کپتان نے شدید غصہ کیا۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز ویرات کوہلی نے امپائرز سے شکایت بھی کی۔

انگلینڈ نے بھارتی سورماؤں کو “ہوم گراؤنڈ” میں ہی دھول چٹادی

میچ میں شکست کے بعد ویرات کوہلی نے کہا کہ ہماری باڈی لیگویج توقع کے مطابق نہیں تھی لیکن اس کے باوجود اہم نے دوسری اننگز میں اچھی بولنگ کی، تاہم غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کو پہلا ٹیسٹ میچ چیتنے پر مبارک باد بھی دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 227 رنز کی عبرتناک شکست دی، مہمان انگلینڈ کی جانب سے 420 رنز کا پہاڑ جیسا تعاقب کا ہدف کرنے والے بھارتی سورما صرف 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں