اشتہار

ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کے تین بڑے ریکارڈز توڑنے کے قریب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے تین اہم بیٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرنے کی پوزیشن میں پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پانچ میچوں کی سیریز 4 سے 15 نومبر تک منعقد ہوگی، اس دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس کئی انفرادی سنگ میل عبور کرنے کا موقع ہوگا۔

پہلا ریکارڈ لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ہے۔ کوہلی اور ٹنڈولکر دونوں اب تک 60، 60 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ایک اور تھری فیگر اننگز کوہلی کو اس فہرست میں ٹاپ پر پہنچا دے گی۔

دوسرا ریکارڈ ون ڈے رنز کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ہے۔ کوہلی اب تک 8 ہزار 667 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ٹنڈولکر کے 8 ہزار 720 رنز ہیں۔ کوہلی یہ ریکارڈ توڑنے کے لئے صرف 54 رنز کی ضرورت ہے۔

تیسرے ریکارڈ کی اگر بات کی جائے تو سینا (سی ای این اے) ممالک یعنی جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شامل ہیں۔

محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کی کس کیٹیگری میں منتخب ہوئے؟

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سابق بھارتی کپتان کے لیے تاریخ رقم کرنے کا اہم موقع ثابت ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں