جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ویرات کوہلی جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر لائک کرکے پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر لائک کرکے پھنس گئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے حال ہی میں جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ لائک کردی جس میں بھارتی فوٹو گرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے۔

کرکٹر انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے اس لیے یہ معاملہ فوری طور پر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور سیکنڈوں میں اسکرین شاٹ وائرل ہونے لگ گئے۔

فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے خود پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے لائیک کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

کئی صارفین نے کوہلی کے ماضی کے ’الگورتھم‘ والے بیان کو یاد کرتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک اور الگورتھم وضاحت آنے والی ہے‘ جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’یہ صرف الگورتھم کی غلطی ہوتی ہے، ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے‘۔

بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل نے بھی لزلیز کی تصویر پر کمنٹ میں ذومعنی انداز میں ’کھوپڑی کے اموجی کے ساتھ الگورتھم‘ لکھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ انوشکا بھابھی ناراض ہوجائیں گی۔

واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ کوہلی اس طرح کی صورتحال کا شکار ہوئے ہوں۔ اس سے قبل 2025 میں بھی وہ ایک بھارتی اداکارہ اونیت کور کی پوسٹ کو لائک کی تھی پھر انہیں وضاحت دینی پڑ گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں