The news is by your side.

Advertisement

’کوہلی کا بھیجا فرائی ہوجائے گا‘ مگر کیوں؟

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ اگر آؤٹ آف فارم کوہلی کو آرام نہ دیا گیا تو ان کا بھیجا فرائی ہوجائے گا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی فارم بحال نہ ہوسکی، انڈین پریمیئر لیگ میں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن ابھی تک وہ کوئی لمبی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔

ویرات کوہلی لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے تاہم بنگلور نے فاف ڈوپلیسی کی 96 رنز کی اننگز کی بدولت میچ جیت لیا اور ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی۔

سابق کوچ روی شاستری نے کہا کہ اگر کسی کو وقفے کی ضرورت ہے تو وہ ویرات کوہلی ہے اگر انہیں آرام نہیں دیا گیا تو ان کا بھیجا فرائی ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے مہینہ، دو مہینہ یا انگلینڈ کے دورے کے بعد ویرات کوہلی کو آرام دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی ابھی چھ سے سات سال کی کرکٹ باقی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33 سالہ کوہلی کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو قیادت سونپی گئی ہے، وہ تینوں فارمیٹ میں اپنے آخری 100 میچز میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بھی کوہلی کی حمایت کی کہ وہ وقفہ لیں اور اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو دوبارہ ترتیب دیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں