تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’’کوہلی کا رن آؤٹ ’اجنکیا رہانے ‘کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا‘‘

ایڈیلیڈ : آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز اجنکیا رہانے کے ویرات کوہلی کو رن آؤٹ کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بیٹسمین اجنکیا رہانے کے کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں رن آؤٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کا نشانہ بن گئے۔

ویرات کوہلی وکٹ پر سیٹ ہوچکے تھے اور 8 چوکوں کی مدد سے 74 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے ایسے میں ہیزل ووڈ کی گیند کا سامنا کرنے والے اجنکیا رہانے کے بال کو روک کر رن کی کال دی ویرات رن لینے کے لیے جیسے ہی دوڑے تو رہانے کی نظر فیلڈر پر پڑی اور وہ رن لینے کا منع کرتے ہوئے واپس پلٹ گئے۔

رہانے نے رن لینے سے انکار کی دوسری کال کی تو تب تک بہت دیر ہوچکی تھی ویرات کافی آگے نکل آئے تھے اور ان کے لیے واپس پلٹنا ناممکن تھا ، ہیزل ووڈ کو نیتھن لیون نے ہاتھوں میں تھرو دیا اور ویرات کو باآسانی رن آؤٹ کردیا۔

رہانے خود بھی ویرات کے آؤٹ ہونے کے بعد 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی کو رن آؤٹ کروانا اجنکیا رہانے کو مہنگا پڑ گیا کیونکہ ویرات کے مداح ان کے پر برس پڑے، ایک صارف نے دوڑنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یہ واضح کرنا چاہ رہے ہیں کہ رہانے بھاگ رہے ہیں اور ویرات ان کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ رن آؤٹ رہانے کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والا ہے پہلے کوہلی کو رن آؤٹ کروایا اور پھر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے ہیں ، ویرات کوہلی 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مچل اسٹار ک نے دو جبکہ ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں