تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آئی سی سی رینکنگ: کوہلی کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے آؤٹ آف فارم بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر بجلی گرادی۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کوہلی گذشتہ دو سال کے درمیان کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں سینچری اسکور نہ کرسکے ہیں۔

چند روز قبل ہی بھارتی لیگ بھی اختتام پزیر ہوئی یہاں بھی ویرات کوہلی اپنی فارم حاصل کرنے میں ناکام رہے یہی وجہ ہے کہ وہ عالمی رینکنگ میں مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے، آج ہی آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی جس نے تو سابق بھارتی کپتان پر جیسے بجلی گرادی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی بیٹر امام الحق نے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین کر انہیں نمبر تین پر دھکیل دیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر بادشاہت برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور امام الحق نے تاریخ بناڈالی

کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کرک ٹریکر کے مطابق سابق انڈین کپتان ویرات کوہلی کم وبیش سات سال بعد نمبر تین کی پوزیشن پر گئے اس سے قبل سال دو ہزار پندرہ میں وہ اس پوزیشن پر موجود تھے۔

سال دو ہزار سترہ سے لیکر 2020 تک ویرات کوہلی کی کارکردگی شاندار رہی اور وہ مسلسل نمبر ون پوزیشن پر قابض رہے، سال 2021 میں ان کی کارکردگی اچھی نہ رہی جس کے باعث وہ دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں آرام کی غرض کے نتیجے میں بھارتی ٹیم میں شامل نہیں ہیں ان کے ساتھ تجربہ کار بیٹر روہت شرما بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -