تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ویرات کوہلی نے بالی ووڈ خانز کو پچھاڑ دیا

لندن: برطانوی جریدے فوربز میگزین کی جانب سے بھارت کی اُن شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی جنہوں نے سال 2019 کے دوران سب سے زیادہ معاوضہ لیا۔

فوربز کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے رواں سال کمائی کے معاملے میں نامور بالی ووڈ اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

 رپورٹ کے مطابق مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی پہلی بار رینکنگ میں سرفہرست رہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے فوربز کی لسٹ میں شامل ہونے والے کرکٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

کوہلی نے سال 2019 کے دوران 252.72 کروڑ بھارتی روپے فیس حاصل کی کی جس کے ساتھ وہ پہلے نمبر پر آگئے، رواں سال سلمان خان کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں: ایک سال میں ویڈیوز سے تین ارب 17 کروڑ روپے کمانے والا 8 سالہ بچہ

کوہلی کی آمدنی میں ان کی میچ فیس، بی سی سی آئی کے ساتھ کنٹریکٹ، مختلف برانڈز کی جانب سے دیے جانے والے معاوضے اور انسٹاگرام پر تشہیری پوسٹ کرنے کی فیس بھی شامل ہے۔

اسی طرح بالی ووڈ اداکار اکشے کمار 293.25 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ دوسرے، سلمان خان 229.25 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، کنگ خان کی آمدنی میں رواں سال 27 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اُن کا کل معاوضہ 124.38 کروڑ روپے رہا۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ آٹھویں، دپیکا پڈوکون دسویں نمبر پر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں پہلی بار دو خواتین ٹاپ ٹین میں شامل ہوئیں۔

فوربز میگزین کی جانب سے 2019 کی فہرست میں شخصیات کی سالانہ آمدن اور ان کی شہرت کو مد نظر رکھ کر ترتیب دی گئی، جس میں اکتوبر 2018سے لے کر ستمبر 2019 تک کا جائزہ لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں