اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

بھارت کے سابق اسٹار پلیئر نے ویرات کوہلی کی کس حرکت پر کڑی تنقید کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی اسٹار پلیئر سنجے منجریکر نے ویرات کوہلی کی ایک حرکت پر کڑی تنقید کرنے پر مجبور ہوگئے اور دل کا حال بیان کردیا۔

موجودہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ کوہلی جس طرح کی صلاحیت کے حامل کھلاڑی ہیں انھوں نے اپنی خامیوں کا سامنا کرنے کے بجائے مشکل ترین فارمیٹ کو ترک کردیا اور یہ دیکھنا مایوس کن ہے۔

ویرات کوہلی جو کبھی مشہور "فیب فور” میں شامل ہوا کرتے تھے، انھوں نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے ایک مشکل دورے کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اس سیریز کے دوران، وہ 10 اننگز میں صرف 194 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے اور اس عرصے میں ان کی ناکامیوں کی داستان کافی طویل ہوگئی تھی۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ کوہلی نے ون ڈے کھیلنا جاری رکھا ہوا ہے اور ان کے ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو قبول کرنا اور بھی مشکل بنا دیتا ہے۔

سابق کرکٹ کا کہنا ہے کہ 2020 سے 2025 کے درمیان ٹیسٹ میں کوہلی کی مستقل مزاجی میں تیزی سے گراوٹ آئی تھی اور اس میں ایک سنچری کےلیے تقریباً تین سال کا انتظار بھی شامل ہے۔

انھں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے کبھی بھی خود میں طویل عرصے سے موجود تکنیکی خامی کو پوری طرح سے دور نہیں کیا، آف اسٹمپ کے باہر گیندوں کو اس طرح کھیلنا خطرہ ہوتا ہے، ان کی یہ کمزوری بار بار آؤٹ ہونے کا باعث بنی۔

کروڑوں لینے والے ویرات کوہلی اور روہت شرما چند ہزار معاوضے پر کھیلنے لگے!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں