site
stats
کھیل

ورات کوہلی کا پی ایس ایل میں اے آروائی کراچی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

کراچی: بھارتی کرکٹ اسٹارورات کوہلی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اے آروائی کراچی فرنچائز کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے اپنے بارہ سیکنڈ کے ویڈٰیو پیغام میں اے آروائی نیوزکو مبارک باد دی اور کراچی کنگز کو جیت کے لئے ’’آل دی بیسٹ‘‘ کہا۔

اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور لیجنڈ کرکٹرعمران خان بھی اے آروائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کو پی ایس ایل کراچی فرنچائز خریدنے پر مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔


پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پرمعروف شخصیات کی سلمان اقبال کومبارکباد


پاکستان سپرلیگ چار فروری 2016 سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہورہا ہے۔

اے آروائی کراچی فرنچائز پانچ فروری کو پی ایس ایل میں اپنے پہلے میچ میں لاہورکے مدمقابل ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top