تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں ’بھنگڑا‘ کیوں ڈالا؟ ویڈیو وائرل

ساؤتھمپٹن: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بھنگڑے ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ساؤتھمپٹن میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی اننگز جاری تھی کہ سلپ کے دوران ویرات کوہلی نے اچانک ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔

ویرات کوہلی کے بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے کرکٹر کی ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

https://youtu.be/43jHmF1B3e0?t=51

ویرات کے کچھ مداح ان کے بھنگڑے کو ایک اچھا اشارہ بھی قرار دے رہے ہیں اور مداحوں کے مطابق ویرات کا بھنگڑا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارت ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے گا۔

واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز پر بنا کر آؤٹ ہوچکی ہے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -