The news is by your side.

Advertisement

انوشکا کی وجہ سے میری شخصیت نکھری، ویرات کوہلی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پہلے بار اپنے اور انوشکا شرما کے مابین تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکارہ کی خوبیاں اور خامیاں بیان کر ڈالیں، بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کی وجہ سے میری شخصیت میں نکھار پیدا ہوا۔

بھارتی ٹی وی کے ٹاک شو میں اسٹارکرکٹر کو بطور مہمان مدعو کیا گیا جس میں اُن کی  نجی زندگی سے متعلق سوالات کیے  گئے، انوشکا سے تعلقات پر پوچھے جانے والے سوال پر ویرات نے کہا کہ ’مجھے انوشکا اس لیے پسند ہے کہ وہ سچی  اور خیال رکھنے والی خصوصیت کی مالک ہے‘۔

اداکارہ کی خامی بیان کرتے ہوئے ویرات نے کہا کہ انوشکا دیے جانے والے وقت پر نہیں بلکہ ہمیشہ دیر سے پہنچتی ہے جو مجھے ناپسند ہے مگر اب مجھے اس کی عادت ہوچکی ہے۔

پڑھیں: کوہلی کے ساتھ کاروبار، انوشکا کی تردید

ویرات کوہلی نے کہا کہ انوشکا اور میرے درمیان تعلقات بہت پرانے ہیں اور ہمارے درمیان بہترین ذہنی ہم آہنگی بھی ہے اسی وجہ سے گزشتہ تین چار سالوں میں انوشکا کی وجہ سے میری شخصیت میں نکھار پیدا ہوا۔

یاد رہے کہ کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جس کے وجہ سے دونوں شخصیات خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں بھارتی کپتان اور انوشکا نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی بھی اختیار کرلی تھی تاہم اب یہ دوریاں ختم ہوچکی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں