تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی سرکاری عمارت میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

ورجینیا کے سینیٹر ٹیم کین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورجینیا بیچ میں شوٹنگ کی خبرسن کر صدمے میں ہیں۔

انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ورجینیا کے گورنر راف نارتھم نے فائرنگ کے واقعے کو شہراور ریاست کے لیے المناک دن کے طور پر یاد کیا۔

ورجینیا بیچ ریاست کی سب سے گنجان آبادی والا شہر ہے جہاں 4 لاکھ 40 ہزار شہری رہتے ہیں۔

امریکی ٹریکنگ ویب سائٹ گن وائلینس آرکائوز کے مطایق یہ امریکا میں رواں سال ہونے والا 150 واں فائرنگ کا واقعہ ہے۔

امریکا: اسکول میں فائرنگ، 8 طالب علم شدید زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی ریاست کولوراڈو میں ایک اسکول میں دو مشتبہ افراد کی فائرنگ سے آٹھ طالب علم زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -