پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

5 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ورجینیا(5 دسمبر 2025): امریکا کے شہر ووڈ بریج سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ بریان جے کولی جونیئر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی وفاقی ادارہ(ایف بی آئی) نے تین سال قبل واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل پام بوندی کا کہنا ہے کہ ملزم نے سال 2021 میں کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے سے ایک رات قبل سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں بم رکھے تھے۔

ملزم کو 5 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں جمہوری قومی کمیٹی (ڈی این سی اور جمہوری قومی کمیٹی (آر این سی) کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر دو پائپ بم نصب کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بروقت پتہ چلنے پر دونوں بم ناکارہ بنا دیے گئے تھے، ایف بی آئی نے 5 سال تحقیقات کے بعد ملزم برائن کول جونئیر کی شناخت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف بی آئی نے $500,000 کا انعام بھی اعلان کیا تھا، لیکن کوئی ٹپ آف نہیں ملا تھا۔ حال ہی میںاکتوبر 2025 میں، ایف بی آئی نے نئی ویڈیو فوٹیج جاری کی تھی جس میں ملزم کو سویٹر اور بیگ پہنے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں