تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ملزم کی گرفتاری میں بکری نے کیا کردا ادا کیا؟ دیکھنے والے حیران

ورجینیا : امریکہ میں پولیس کو اس وقت شدید خوشگوار حیرت ہوئی جب ایک بکری نے ملزم کو پکڑنے میں ان کی مدد کی، جس کی وجہ سے افسران بکری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

امریکہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کا تعاقب کرنے میں ایک بکری کی افسران کی ” مدد” کرنے پر تعریف کی گئی ہے۔

محکمہ پولیس ورجینیا کے ایک افسر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بکری کی تصویر شیئر کی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد بکری کو اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ13فروری کے روز کو گھریلو تشدد کیس میں ملوث ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کیلئے پولیس افسران پیچھا کررہے تھے اس دوران وہ فرار ہوگیا۔اس موقع پر گریسی نامی بکری نے ان کی مدد کی اور فرار ہونے والے ملزم  تک پہنچ گئی۔

ہینری کاؤنٹی شیرف آفیسر نے فیس بک پر لکھا کہ کاؤنٹی شیرف دفتر اور ڈپٹی پارنیل گریسی کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ انہوں نے آج فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری میں ان کی مدد کی۔”

پولیس افسران نے اس ملزم کا پیچھا کیا جس دوران وہ پیدل بھاگا اور ایک جنگل کو عبور  کرکے فرار  ہوگیا، پارنیل اور اس کے ساتھی نے  جنگل میں اس کا پیچھا کیا۔ بارکر نے کہا کہ ایک بکری بھی ان کے تعاقب میں شامل ہوگئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن اسکاٹ بارکر اور ڈپٹی ڈیوڈ پارنیل ہنری کاؤنٹی کے علاقے میں طویل تعاقب کے بعد آخر کار وہ مشتبہ شخص تک پہنچے اور اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ پر اب تک سینکڑوں شیئرز اور متعدد دلچسپ تبصرے ہوچکے ہیں جس میں صارفین نے بکری کے کردار کو سراہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بکری رکھنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی، آپ سب کو "گریسی” کو اعزازی پولیس آفیسر بنانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -