تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غلط اور جذباتی فیصلے نے خاتون کو لکھ پتی بنا دیا، سچا واقعہ

انسان اگر غلطی کردے تو اُسے ہر صورت اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے مگر جذبات میں‌ کیے گئے کچھ فیصلے اور غلطیاں زندگی بھی بدل دیتی ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی بیٹی وانگ نامی خاتون نے جذبات میں  غلطی کی جس نے انہیں لکھ پتی بنا دیا۔

معاملہ کچھ یوں ہواکہ بیٹی وانگ آن لائن لاٹری گیم کھیلنے کی شوقین ہیں، انہوں نے جنوری میں گیم کھیلنے کے دوران جان بوجھ کر جیک پاٹ لاٹری کے ٹکٹ خریدے۔

وانگ نے بتایا کہ انہوں نے 50 لاٹری کے ٹکٹ خریدے جس کے بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا کیونکہ اس کی مد میں کافی زیادہ رقم ادا کرنا پڑی تھی۔

خاتون کے مطابق وہ اپنی کی ہوئی غلطی پر نادم تھیں کہ اسی دوران انہیں معلوم ہواکہ اپنی جان بوجھ کر کی جانے والی غلطی کی وجہ سے وہ امیر ہوگئیں‌ ہیں۔

مزید پڑھیں: شوہر کے خواب پر مکمل یقین، بے روزگار خاتون کروڑ پتی بن گئیں

وانگ کے مطابق انہوں نے جیک پاٹ لاٹری کے جو ٹکٹ خریدے تھے اُن میں سے ایک اُن کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اور وہ بیس لاکھ ڈالرز (اکتیس کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد) کی خطیر رقم جیت گئیں ہیں۔

وانگ کے مطابق وہ میگا ملینز اور پاور بال نامی گیم باقاعدگی سے کھیلتی تھیں کیونکہ انہیں اس بات کا یقین تھا کہ ایک روز وہ بڑی رقم جیت جائیں گی مگر ایسا نہ ہوا اور لاٹری نے اُن کی قسمت بدل کر رکھ دی۔

وانگ کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے لاٹری کے ٹکٹ خریدے وہ تب سے قرعہ اندازی دیکھ رہیں‌تھیں، حال ہی میں ہونے والے ڈرا میں جب انہوں نے اسکرین پر اپنا نمبر دیکھا تو پہلے انہیں‌ یقین نہیں‌ آیا اور پھر شوہر کو نیند سے جگا کر بتایا۔

انتظامیہ نے ٹیکسز اور دیگر کٹوتیاں کرنے کے بعد خاتون کو تقریباً 17 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کردی۔

Comments

- Advertisement -