اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

معمر خاتون نے لفٹ میں پھنسے پالتو کتے کو کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں معمر خاتون کی لفٹ میں پھنسے پالتو کتے کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چین کے صوبے گانسو مین خاتون پالتو کتے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوئی لیکن اس کا پٹہ دروازے میں ہی پھنس گیا جس کے نتیجے میں وہ ہوا میں معلق ہوگیا۔

خاتون نے پالتو کتے کو بچانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

معمر خاتون ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پالتو کتے کو بچانے میں کامیاب ہوئی اور اس کے گلے سے پٹے کو ہٹا دیا۔

یہ پڑھیں: پالتو کتے کے ٹوسٹر آن کرنے سے کچن میں آگ لگ گئی

اس سے قبل برطانیہ کے شہر کینٹ میں پالتو کتے کے غلطی سے ٹوسٹر آن کرنے سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی تھی، خوش قسمتی سے 12 سالہ لڑکا دھوئیں کے الارم بچنے پر الرٹ ہوگیا اور کتے ’ہربی‘ کو لے کر گھر سے باہر نکل گیا۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس نے دو فائر انجن کے ذریعے آگ پر قابو پایا۔

اہلخانہ کی پالتو بلی ’مش‘ گھر سے بیہوش ملی جو دو تکیوں کے درمیان چھپ گئی تھی، فائر فائٹرز نے اسے ہوش میں لانے کے لیے جانوروں کے آکسیجن ماسک کا استعمال کیا۔

آگ بھڑکنے سے کچن مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں