اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے ورچوئل مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہے ، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح کےورچوئل مذاکرات کادوسرا دن ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ حکام کےآئی ایم ایف ٹیم سے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ، سیکرٹری وزارت خزانہ،ایڈیشنل سیکرٹری و افسران مذاکرات میں شریک ہیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے جبکہ تکنیکی مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کےمذاکرات ہوں گے۔
آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالر کی قرض کی قسط کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف حکام سےمذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔
خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔