ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کرتے ہی جو ٹویٹ کیا وہ سال کا سب سے زیادہ شیئر ہونے والا اسٹیٹس بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے رواں ماہ مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد ازدواجی بندھن میں بندھنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے شادی کی تصاویر اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیں۔
مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مطابق انوشکا شرما کا شادی سے متعلق کیا جانے والا ٹویٹ رواں سال کا سب سے زیادہ شیئر کرنے والا ٹویٹ بن گیا۔
مزید پڑھیں: ویرات انوشکا شادی، ماہر نجوم کی بڑی پیش گوئی
حیران کُن بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی کے شادی کے ٹویٹ کو 91 ہزار سے زائد لوگ اب تک ری ٹویٹ کرچکے مگر مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ نے انوشکا کے ٹویٹ کو سال کے سب سے زیادہ شیئر ہونے والے ٹویٹ کے اعزاز سے نوازا۔
ٹویٹر کے مطابق دونوں شخصیات نے ایک جیسا اسٹیٹس شیئر کی اور کمپنی قوانین کے تحت ہمیشہ پہلے ٹویٹ کو اہمیت حاصل ہوتی ہے اس لیے انوشکا کے ٹویٹ کو اعزاز دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انوشکا نے جو ٹویٹ شیئر کیا اُسے اب تک 59 ہزار افراد شیئر کرچکے جبکہ ویرات کوہلی کے ٹویٹ کو 91 ہزار سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے رواں ماہ اٹلی میں شادی کی جس میں اُن کے قریبی عزیزو اقارب شامل ہوئے تھے تاہم نوبیہاتا جوڑا ہنی مون واپس کر کے وطن واپس پہنچا تو انہوں نے ایک دہلی میں اعزازی تقریب منعقد کی تھی جس میں بھارتی وزیراعظم مودی سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انوشکا اور ویرات کی شادی کے بعد سیر و تفریح
علاوہ ازیں ممبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی جانب ممئی میں شادی کے حوالے سے اعزازی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں معروف شوبز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔