منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

جرمنی میں 62 ممالک کی ویزا فری انٹری! کیا پاکستان شامل ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

برلن (13 جولائی 2026): یورپی ملک جرمنی میں سال 2026 میں ویزی فری انٹری کے اہل 62 ممالک کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

یورپی ملک جرمنی نے سال 2026 میں اپنے ملک میں بغیر ویزا داخلے کے 62 اہل ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے

وفاقی دفتر خارجہ کے مطابق، جرمنی میں رواں سال 2026 میں یورپی یونین اور شینگن ایریا سے باہر کے 62 ممالک کے شہری بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں۔

Germany’s 2026 visa-free list is out

اہل ممالک کے شہری نہ صرف بغیر ویزا جرمنی میں داخل ہو سکتے ہیں بلکہ مسافر 90 دن تک جرمنی میں قیام بھی کر سکتے ہیں۔

اس استثنیٰ کا اطلاق 180 دن کی مدت کے دوران سیاحت، کاروباری دوروں اور خاندانی دوروں پر ہوتا ہے، لیکن یہ سیاحوں کو جرمنی میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

کچھ اہل مسافروں کو جرمنی میں داخل ہونے کے بعد مخصوص رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے کی بھی اجازت دی جا سکتی ہے، جو امیگریشن کے ضوابط پر منحصر ہے۔

اس فہرست میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور اسرائیل جیسے ممالک کے شہری شامل ہیں۔ کیا پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

یہ جاننے کے لیے نیچے 62 اہل ممالک کی مکمل فہرست دیکھیے:

البانیہ
اندورا
انٹیگوا اور باربوڈا
ارجنٹائن
آسٹریلیا
بہاماس
بارباڈوس
بوسنیا اور ہرزیگووینا
برازیل
برونائی
کینیڈا
چلی
کولمبیا
کوسٹا ریکا
ڈومینیکا
ایل سلواڈور
جارجیا
گریناڈا
گوئٹے مالا
ہونڈوراس
ہانگ کانگ
اسرائیل
جاپان
کریباتی
کوسوو
مکاؤ
ملائیشیا
مارشل جزائر
ماریشس
میکسیکو
مائیکرونیشیا
مالڈووا
موناکو
مونٹی نیگرو
نیوزی لینڈ
شمالی مقدونیہ
نکاراگوا
پلاؤ
پانامہ
پیراگوئے
پیرو
سینٹ کٹس اینڈ نیوس
سینٹ لوسیا
سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز
ساموا
سان مارینو
سربیا
سیشلز
سنگاپور
جزائر سلیمان
جنوبی کوریا
تائیوان
تیمور-لیستے
ٹونگا
ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو
تووالو
یوکرین
متحدہ عرب امارات
ریاستہائے متحدہ
یوراگوئے
وانواتو
ویٹیکن سٹی
وینزویلا

اس فہرست کے مطابق پاکستان جرمنی میں ویزا فری داخلے کے اہل ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں