پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’’پڑوسیوں کو ویزے دیں اسٹیڈیم خالی نہیں رہیں گے‘‘، بھارتی بورڈ کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بی سی سی آئی کا منہ چڑاتا رہا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے میں تماشائیوں کی نہایت قلیل تعداد میچ دیکھنے پہچنی۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کو ویزے دے دیں اسٹیڈیم خالی نہیں رہیں گے، فینز کو آنے دیں اپنے فینز کو بھی آنے دیں اور پڑوسیوں کے فینز کو بھی آنے دیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال سے ویک اینڈ پر میچ ہونا چاہیے تھا، اس کو اور بہتر کرسکتے تھے، یہاں سیکیورٹی کے بھی خدشات تھے جب کہ افتتاحی تقریب بھی نہ ہوسکی۔

کامران اکمل نے کہا کہ افتتاحی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے، اسٹیڈیم خالی ہونا تھا تو آدھا گراؤنڈ شادی کے لیے ہی دے دیتے۔

خالی اسٹیڈیم دیکھ کر سابق بھارتی کرکٹر سہواگ نے بھی شائقین میں مفت ٹکٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہ بھارت کے میچز کے علاوہ دیگر میچز میں اسکول اور کالجز کے بچوں کا بلایا جائے۔

بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی افتتاحی میچ کے لیے آمد بھی بھی شائقین کو گراؤنڈ میں نہ لاسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے شاہ کہ ہٹ دھرمی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس سبکی سے دوچار کیا ہے۔

میچ کے لیے خواتین کو 40 ہزار فری ٹکٹیں تقسیم کی گیے تھے مگر پھر بھی کوئی نہ آیا۔ انگلش ویمن کرکٹر ڈینی وائٹ نے ٹوئٹ کیا کہ تماشائی کہاں ہیں۔ بھارتی صحافی امت نے لکھا کہ خالی اسٹڈیم کے پیچھے جے شاہ کی لالچ اور انا ہے۔

واضح رہے کہ خالی کرسیوں نے آئی سی سی عالمی کپ کے لیے بھارتی بورڈ کے انتظامات اور شائقین کی میچز میں عدم دلچسپی پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں