تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے...

وژن 2030: سعودی عرب کا بڑا عزم

ریاض: سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت اگے 8 سالوں کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں گلوبل لیڈر بننے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عہد کیا ہے کہ وہ آٹھ سالوں کے دوران اصلاحات کے ذریعے آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں گلوبل لیڈر بننے گا۔ مملکت نے اس عہد اور عزم کا اظہار ‘ربوٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ورچوئل گول میز کانفرنس’ کے دوران کیا۔

اس کانفرنس کا انعقاد سعودی سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک پارٹنرشپس، ریاض میں اطالوی سفارت خانے اور اطالوی تجارتی کمیشن کے تعاون سے یقینی بنایا گیا، سعودی حکام نے اٹلی سے مضبوط تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔

ورچوئل کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے عہدیداروں نے آن لائن شرکت کی۔ سعودی مقررین کا کہنا تھا کہ مملکت کے پاس اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مضبوط بنیادیں ہیں جو ملکی اثاثوں اور انویسٹمنٹ پاور ہاؤس کو سپورٹ کرتی ہیں۔ سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے پروگراموں پر نوجوانوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

سعودی عرب ، توانائی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹر کا افتتاح

سعودی عرب نے بتایا کہ آنے والے بڑے میگا پراجیکٹس جیسے کہ نیوم اور اسمارٹ سیٹیز ایڈوانسڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے لیے نئے آزمائشی گراونڈ مہیا کریں گے، سعودی جی 20 سیکریٹریٹ نے 2020 میں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ کا انعقاد کیا جس نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مستقبل کے لیے عالمی سطح پر بات چیت کا پلیٹ فارم مہیا ہوا۔

خیال رہے سعودی حکام کے ان اقدامات کا مقصد 2030 تک 20 بلین ڈالر کی بیرونی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے اور اس کے ابھی سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -