تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سعودی شہری کا منفرد عجائب گھر، ڈائناسور کی باقیات اور دیگر نوادرات دیکھیں

ریاض: سعودی شہری فیصل الفایدی نے اپنے عجائب گھر میں قیمتی اور تاریخی اشیاء کے علاوہ ڈائناسور کی باقیات کو بھی محفوظ رکھا ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈانیاسور کی ہڈیاں ہونے کے باعث فیصل الفایدی کے عجائب گھر کو منفرد مقام حاصل ہے، جہاں آپ کو دیگر نوادرات بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

شہری نے سعودی عرب کے علاقے املج میں المناخۃ کے نام سے عجائب گھر قائم کیا ہوا ہے، فیصل کو بچپن سے ہی پرانی اور نایاب اشیاء جمع کرنے کا شوق تھا، یہ عجائب گھر انواع و اقسام کے نوادرات پر مشتمل ہے۔

اس عجائب گھر میں پرانی گاڑیاں، تاریخی ملبوسات، عوامی ورثے والی اشیاء اور املج کی قدیم تاریخ کا پتہ دینے والی قیمتی اشیاء بھی موجود ہیں۔ سعودی شہری کا کہنا ہے کہ اس عجائب گھر کے حقیقی بانی والد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ والد ریٹائر میجر جنرل ڈاکٹر مساعد سلامہ الفایدی ہیں جنہوں نے یہ عجائب گھر 1436ھ میں قائم کیا، اور یہ جس جگہ موجود ہے اس سے قبل یہاں اونٹوں کا ڈیرا ہوا کرتا تھا۔

اونٹوں کے ڈیرے کو عربی زبان میں المناخۃ کہتے ہیں اور اسی بنیاد پر اس گھر کا نام بھی المناخۃ رکھا گیا۔

Comments

- Advertisement -