The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کرکٹ کیلئے آسٹریلیا کا دورہ بہت اہم ہے، اظہر علی

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے پاکستان کرکٹ کےلیے آسٹریلیا کا دورہ بہت اہمیت کا حامل قرار دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اظہر علی نے دورہ آسٹریلیا سے متعلق کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ کوشش ہے جتنی بھی تیاری ہوسکے کریں اور اچھی سیریز کھیلیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور پاکستان کےلیے آسٹریلیا کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی پاکستان آنے کےلیے پرجوش ہوں گے، کوشش ہوگی کہ ہم اچھے میزبان ثابت ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز ہیں، پورا پاکستان آئے گا ان میچز کو دیکھنے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں