بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

وٹامن ڈی کی کمی کا خوفناک انجام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے جسم کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لئے وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے، بعض غذائی اجزا کے بغیر ہم تھکاؤٹ کا شکار ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے جسم میں دیگر علامات پیدا ہوسکتے ہیں جو روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں کی گئی تحقیق کے مطابق صحت مند انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار ہونا ضروری ہے کیونکہ وٹامن ڈی کی کمی قبل
از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے۔

اینالیز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی جتنی شدید ہوگی اموات کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  دانت کے درد سے ایک منٹ میں نجات حاصل کریں

تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا کہ جسم میں مناسب مقدار میں وٹامن ڈی کی موجودگی سے موٹاپے، دل کی شریانوں سے جڑے امراض، ذیابیطس اور آٹو امیون امراض کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالعہ وٹامن ڈی کی کم سطح اور شرح اموات کے درمیان تعلق کو مضبوط ثبوت فراہم کرتا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے، جس میں سانس کی بیماری سے متعلق اموات کو نتائج کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

سورج کی روشنی سے جسم کے زریعے تخلیق کیا گیا وٹامن ڈی والی مچھلی اور انڈے جیسی غذاؤں میں پایا جاتا ہے، وٹامن ڈی ہمیں سورج کی روشنی سے با آسانی حاصل ہوتا ہے اس کے باوجود آسٹریلیا کے نوجوانوں میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں