تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جدید خصوصیات کا حامل ‘اسمارٹ فون’ مارکیٹ میں آنے کو تیار، نام جانئے؟

عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے دنیا کا پہلا 6 بیک کیمروں والا منفرد کانسیپٹ فون جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہے۔

ویوو کمپنی کو یہ اعزاز حاصل ہے جس نے سب سے پہلے اپنے کانسیپٹ فون نیکس میں متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کو متعارف کرایا تھا، اب اس سیریز کا 5 واں فون جلد مارکیٹ میں آنے والا ہے۔

نئے موبائل کو ویوو نیکس 5 کا نام دیا گیا ہے، ویوو نیکس 5 کو حقیقی معنوں میں آل اسکرین فون قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں سیلفی کیمرا ڈیوائس کے اندر چھپا ہوا ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق درحقیقت یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں بیک پر 6 کیمرے دیئے جاسکتے ہیں، فون کے فرنٹ پر کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہو ہوسکتا ہے جبکہ بیک پر 6 کیمرا سنسر ہوں گے، اسکرین میں چھپا ہوا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن، طریقہ جانیے

غیر مصدقہ فیچرز کے مطابق ویوو نیکس 5 کو 6.78 انچ امولیڈ ڈسپلے 2K ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا، اسی طرح فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

کچھ عرصے پہلے کی لیکس میں بتایا گیا تھا کہ یہ فون ممکنہ طور پر 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

ویوو نیکس 5 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر ہوگا جبکہ واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس خصوصیات بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گی، لیکس کے مطابق 40 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا جبکہ بیک پر کیمرے کم از کم 50 میگا پکسل سنسرز سے لیس ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ویوو کا پہلا نیکس فون دنیا کا پہلا فون تھا جس میں سلائیڈ آﺅٹ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں آگے کے ساتھ پیچھے بھی ڈسپلے دیا گیا تھا، جس میں پرائمری کیمرے کو سیلفی کے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -