The news is by your side.

Advertisement

زلزلے سے پہلے خبردار کرنے والا اسمارٹ فون

موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا اسمارٹ فون متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کمپنی کے ترجمان شیاؤ زیہوچ نے کہا کہ کمپنی اب ایک ایسے موبائل فون کی تیاری میں مصروف عمل ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر کو شامل کیا جائے گا اس فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے قبل صارفین کو آگاہ کرنا ہوگا۔

ویوو کا آنے والا نیا اسمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے۔

ویوو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہویوو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور اس لیے اس فون کے حوالے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

کمپنی ترجمان کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین کو متاثرہ جگہ کی ہر پل کی رپورٹ سے بھی آگاہ کرے گا۔

فیچر اپنے صارفین کو زلزلہ آنے سے قبل یہ بھی بتائے گا کہ کتنے منٹ یا سیکنڈ میں زلزلہ اس جگہ پر آنے والا ہے، دوسری جانب یہ فیچر ہنگامی پناہ گاہوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں