پیر, جون 8, 2026
اشتہار

دوست کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے والا نابالغ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک دل دہلا دینے والی واردات رونما ہوئی، 16 سالہ لڑکے نے مافیا ڈان بننے کے خواب میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی ہی ماں کو موت کی نیند سلادیا، پولیس نے دونوں نابالغ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجام گاؤں کے رہائشی کم عمر لڑکوں نے حال ہی میں دسویں جماعت مکمل کی تھی۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک لڑکی کو لو لیٹر لکھنے کی شکایت کے بعد ماں نے کئی مرتبہ بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر لڑکا اپنی ماں کا ہی دشمن بن گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ایک دوست بھی اس واردات میں شامل تھا، جس نے اسے ممبئی جا کر ”مافیا ڈان“ بننے کا خواب دکھایا۔ دونوں نے منصوبہ بنا کر اس وقت واردات انجام دی جب ماں گھر میں اکیلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان نے گھر سے تقریباً ساڑھے نو تولے سونا اور 5 ہزار روپے نقد چرائے، پھر چاقو سے 16 وار کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔ موت کی تصدیق کے بعد نعش کو ساڑی میں لپیٹ کر قریب موجود تالاب میں پھینک دیا گیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جانور ذبح کرنے پر نئی پابندی، کیا سزا ملے گی؟

4 مئی کو پیش آنے والے اس واقعہ کو ابتدا میں مشتبہ موت قرار دے کر کیس درج کیا گیا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتولہ کا اپنا ہی بیٹا قتل میں ملوث ہے۔ بعد ازاں پالاسا جانے کے دوران پولیس نے انہیں چلاکلپالم کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں