تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ایس ایل 5 کے ہوسٹ نے دلبرداشتہ ہو کر انڈسٹری چھوڑ دی

کراچی: پاکستان سپرلیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے ریڈیو پرزینٹر احمد گوڈیل نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں میزبانی کے فرائض احمد گوڈیل اور فخر عالم نے انجام دیے۔

احمد گوڈیل کی میزبانی شائقین کے مزاج کے مطابق نہ رہی جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا اور لوگوں نے اُن کا خوب مذاق بنایا۔

وائس جوکی احمد گوڈیل نے ایک روز قبل نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کا موبائل نمبر کسی نے فیس بک پر شیئر کردیا جس کے بعد سے انہیں غیر اخلاقی پیغامات موصول ہورہے ہیں اور لوگ اُن کے اہل خانہ تک کو بخش نہیں رہے۔

دو روز مسلسل تنقید کے بعد احمد گوڈیل نے اب انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے ناقدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’مبارک ہو جیت گئے آپ لوگ، ہم اچھی قوم بننے میں ہمیشہ ناکام رہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ جس کی وجہ سے مجھے تضحیک کا سامنا کرنا پڑا، تقریب میں جو کچھ بھی ہوا اُس کی ذمہ داری میری نہیں تھی پھر بھی مجھے اس حوالے سے صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا اور سارا ملبہ میرے اوپر ڈال دیا‘۔

احمد گوڈیل نے دکھی دل کے ساتھ لکھا کہ ’دوستوں، آج سے ایک آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگئی‘۔ 🏻

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں