تازہ ترین

امریکہ کی مدد سے روس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

ماسکو: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پرروسی سیکورٹی سروسز نے سینٹ پیٹرز برگ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

روس کے صدارتی ترجمان کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات پر روسی سیکورٹی فورسز نے سینٹ پیٹرز برگ میں کارروائی کرکے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر کو فون کرکے معلومات کی فراہمی پران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس کی اسپیشل سروسز دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ امریکی ایجنسی سے کریں گی۔

روسی کی سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے اپنے بیان میں کہا داعش کے ایک سیل کے 7 ارکان کو حراست میں لے کر بڑی مقدار میں دھماکہ خیزمواد، ہتھیاراور شدت پسندی پرمبنی تحریری مواد قبضے میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ روسی سیکورٹی سروس کے مطابق داعش کے پکڑے جانے والے 7 ارکان نے سینٹ پیٹرز برگ کے کازان کیتھیڈرل گرجا گھر پرحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سینٹ پیٹرزبرگ کی میٹرو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Comments

- Advertisement -