تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

روس ہجرت کرنے والے یوکرینی شہریوں کیلیے بڑا اعلان

ماسکو: صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس ہجرت کرنے والے یوکرینی شہریوں کی مالی مدد کے لیے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرکاری پورٹل پر موجود حکم نامے پر ولادیمیر پیوٹن نے آج دستخط کیے۔

روس ہجرت کرنے والے شہریوں بشمول قیدی، معذور افراد اور حاملہ خواتین کی مالی مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنی زندگی گزار سکیں۔

مزید پڑھیں: روس میں 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعام کا اعلان

حکم نامے کے مطابق 18 فروری سے روس کا رخ کرنے والے شہریوں کو ماہانہ 10 ہزار روبل بطور پینشن ادا کیے جائیں گے۔ حاملہ خواتین کو رقم صرف ایک بار ہی دی جائے گی۔

دونیتسک اور لوہانسک سے روس ہجرت کرنے والے شہری اس کے اہل ہوں گے۔ ان علاقوں کو روس آزاد تسلیم کرتا ہے۔

18 فروری کو ولادیمیر پیوٹن نے دونیتسک اور لوہانسک سے آنے والوں شہریوں کے لیے 10، 10 ہزار روبل دینے کا اعلان کیا تھا۔

روس یوکرین شہریوں کو پاسپورٹ فراہم کر کے حریف ملک پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ امریکا نے روس کے اس اقدام کو غیر قانون قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -