تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

ماسکو: روس کے صدارتی انتخاب میں ولادی میر پیوٹن چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے الیکشن میں 74 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق روس میں ہونے والے صدارتی انتخاب کا معرکہ ایک بار پھر ولادی میر پیوٹن نے سرکرلیا، جس کے بعد وہ 6 سال تک روس کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

روس کے سینٹرل الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ولادی میر پیوٹن نے 74 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد روس کے دارالحکومت ماسکو میں ولادی میر پیوٹن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گزشتہ چند سالوں کی کامیابیوں کو تسلیم کیا۔

خیال رہے کہ روس کے اپوزیشن رہنما اور پیوٹن کے سب سے بڑے حریف الیکسی نیوالنی پران انتخاب میں حصہ لینے پرپابندی تھی۔

یاد رہے کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کے مطابق پیوٹن کو گزشتہ صدارتی انتخاب کے مقابلے اس بار زیادہ ووٹ ملے،2012 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں انہیں 64 فیصد ووٹ ملے تھے۔

واضح رہے کہ 65 سالہ ولادی میر پیوٹن 1999 سے وزیراعظم اور صدر کی حثیثت سے روس کی سربراہی کررہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -