بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپ میں آوازیں اٹھنا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپ میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، ای یو ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار مظاہرین کی آواز دبانے کےلیے غیرمناسب طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی ایوانوں سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں، کشمیر کی صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اراکان پارلیمنٹ نے بھی اظہار تشویش کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، مودی سرکار نے پر امن مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی اور مظاہرین کی آواز کو دبانے کےلیے غیر مناسب طاقت کا استعمال کیا۔

اراکان پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کی آواز دبائی جارہی ہے اور اقلیتوں و حکومتی ناقدین کو سخت دباو کا سامنا ہے۔

رکن پارلیمنٹ الیونیا الیمٹسا نے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ استعمال لکیا جاتا ہے، ای یو بھارتی حکومت سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر بات کرے اور بھارت فوری انسانی حقوق سے متعلق اقدامات کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں