The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کےمیئروڈپٹی میئرزکا انتخاب

سلام آباد: میٹرو پولیٹن کارپوریشن کےپہلے مئیراورتین ڈپٹی مئیرزکاانتخاب آج ہوگا، میئروڈپٹی میئرزکےانتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

میئر و ڈپٹی میئر کیلئے پولنگ آج صبح نوسےشام پانچ بجےتک جناح کنونشن سینٹرمیں ہوگی جس میں ستتر منتخب ممبران خفیہ رائےشماری کےذریعےووٹ ڈالیں گے۔

پی ٹی آئی کےراجہ خرم نوازمیئرکےامیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کےشیخ انصرعزیزمیئرکاالیکشن لڑیں گے۔

پی ٹی آئی کےعلی نوازاعوان، فوزیہ ارشد اورراجہ ذوالقرنین ڈپٹی میئرکاالیکشن لڑیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈپٹی مئیرزکی نشستوں کیلئےذیشان علی نقوی، چوہدری رفعت جاوید اورمحمد اعظم الیکشن میں حصہ لےرہےہیں۔

آزادانہ، شفاف اورمنصفانہ انتخاب کویقینی بنانےکیلئےالیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق پہلے ہی جاری کردیاہے۔

سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانےکیلئےکنویشن سینٹرکےباہر پولیس اوررینجرزکےدستے تعینات کردیئےگئےہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں