تازہ ترین

ووٹنگ مشین: وزیراعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینےکافیصلہ ‏کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ‏دوپہر 2بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

پارلیمانی پارٹی و اتحایوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی اجلاس میں ای وی ایم ،آئی ‏ووٹنگ، انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی۔

انتخابی اصلاحات پراتحادیوں سے اتفاق رائےپربات کی جائےگی اور اپوزیشن جماعتوں سےمشاورت سمیت ‏مشترکہ سیشن پرمشاورت ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر ‏بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے اوورسیز ،ای وی ایم کی اہمیت کوفوقیت دینے کا کہا ہے اس حوالے سے وزیراعظم ‏نے بابراعوان اور علی محمدخان کوہدایت دی ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن،حکومت میں گفتگو ہوئی جو خوش آئند ہے الیکٹورل ریفارمز سے ‏متعلق بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں ہم اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کےلئےتیار ہیں اوور سیز پاکستانیوں کو ‏ووٹ کا حق دینا انتخابات کالازمی حصہ ہوگا بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی نظام سےنکالنازیادتی ہوگی۔

Comments