تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: سنیما گھر جانے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں سنیما گھروں کا رُخ کرنے والے افراد کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ٹکٹ کی قیمتیں کم ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیما کمپنی (VOX CINEMAS) نے ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس سے فلم بینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمت 45 ریال سے کم کر کے 35 ریال کر دی گئی جبکہ پریمیئم ٹکٹ اب 54 ریال کے بجائے 45 ریال میں خریدا جا سکتا ہے۔ اقدام کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سنیما گھروں کی طرف راغب کرنا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں سعودی وزارت ثقافت نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ سنیما گھر کھلنے کے بعد ٹکٹوں کی سالانہ فروخت میں 2605 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فلم بینوں نے 2021ء میں ٹکٹوں پر 20 کروڑ 62 لاکھ رالھ خرچ کیے جبکہ 2018ء میں یہ رقم صرف 76 لاکھ رالخ تھی۔

Comments

- Advertisement -