تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

خلا کی انتہاؤں میں’پاکستان کے بارے‘میں تیرتی معلومات

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے خلا کی وسعتوں کو کھنگالنے کے لیے بھیجے جانے والے مشن وائجر -1 میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی تصاویر اور آوازوں کا ڈیٹا بھی رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے لگ بھگ 41 سال قبل خلا میں جانے والے اس عظیم مشن میں دنیا کے تمام ممالک کی معلومات کے ساتھ ہمارے وطن سے متعلق معلومات بھی اسٹو ر کی گئی ہیں تاکہ مستقبل میں یہ خلائی گاڑی کسی اور مخلوق کے ہاتھ لگے تو وہ ہمارے بارے میں سمجھ پائیں۔

آوازیں اور دیگر اقسام کا ڈیٹا اسٹور کرنےکا مقصد یہ بھی تھا کہ اگر وہ خلائی مخلوق ہم سے زیادہ قابل ہو تو وہ ہماری لوکیشن کے بارے میں جان سکے اور ہم سے رابطہ کرسکے۔

بتایا جاتا ہے کہ وائجر – 1 میں جو ڈیٹا اسٹور کیا گیا تھا ، اس میں دنیا بھر کے ممالک کی اہم تصاویر، اس وقت کے شہرہ آفاق گانے اور کچھ اہم آڈیو پیغامات اسٹور کیے گئے تھے اور اس وقت یہ خلائی گاڑی ، خلا کی وسعتوں میں سب سے طویل فاصلہ طے کرنے والی انسانی مشین ہے۔

یہاں اپنے قارئین کی دلچسپی کے لیے اہم وائجر سے زمین اور چاند کی کھینچی ہوئی ایک تصویر بھی شیئر کررہے ہیں جو کہ اس نے اپنا سفر شروع کرنے کے 13 دن بعد یعنی 18 ستمبر 1977 کو ناسا کو بھیجی تھی، تیرہ دنوں میں اس نے1 کروڑ 17 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرلیا تھا۔

 

اب جبکہ اس سفر کے آغاز کو 41 سال گزر گزر چکے ہیں اور یہ خلائی گاڑی ہمارے نظام ِ شمسی کے آخری معلوم سیارے پلوٹو کو کراس کرتے ہوئے ہمارے نظام شمسی کے کناروں کو چھو رہی ہے، اب تک یہ 21 ارب کلومیٹر کا سفر طے کرچکی ہے اور انسانی تاریخ میں سب سے دور بھیجی جانے والی انسانی مشین بن چکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب بھی یہ مشین انسانوں سے مکمل رابطے میں ہے، اس کی رفتار 17.25 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے!!! (یعنی 62,140 کلومیٹر فی گھنٹہ) اس سے ملنے والی معلومات میں سب سے اہم معلومات اس متعلق ہیں کہ ہمارے نظام شمسی کا کنارہ کیسا ہے؟، سائنسدانوں کے مطابق اتنی تیز رفتاری کے باوجود اس کے راستے میں اگلے 40,000 سال تک کوئی رکاوٹ (کوئی سیارہ یا ستارہ) نہیں آئے گا جبکہ اسے ہماری کہکشاں ملکی وے سے نکلنے کے لئے ابھی بھی لاکھوں سال کا عرصہ درکار ہے۔

اگرچہ اب ’نیو ہوریزون ‘ سپیس شپ وائجر کی نسبت بہتر ٹیکنالوجی اور تیز تر رفتار سے خلا میں روانہ کی جا چکی ہے اور اس وقت وائجر -1 زمین سے جس فاصلے پر ہے ، ہوریزون پروب کی اس مقام پر رفتار تیرہ کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی پھر بھی یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ ہوریزون ، وائجر ون کو کراس کرتے ہوئے اس سے آگے نکل جائے۔ لہذاٰ انسانی تاریخ میں جو مقام ’وائجر انٹرسٹیلر مشن ‘اور’وائجر ون ‘خلائی جہاز کو حاصل ہوا ‘ وہ امر رہے گا۔

Comments

- Advertisement -