ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کراچی آپریشن ہرقیمت پرجاری رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے قومی ایکشن پلان کی کارروائیوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے عمل درآمد کی رفتار مزیدتیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہوا اجلاس میں ایک سوسولہ ایجنڈا آئیٹمز کی منظوری دی گئی، اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کراچی آپریشن ہر قیمت پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے مسلح جتھوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

دہشت گردوں کے رد عمل کی پرواہ نہیں منفی اورشرپسند عناصر کی کارروائیاں ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فوج دہشت گردی کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن پورے عزم سے شروع کیا گیا تھا جس میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ کراچی میں کارروائیاں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا۔

اجلاس کو وزیرداخلہ چوہدری نثارنے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق پیش رفت سے تفصیلی طورپربریف کیا۔ کابینہ ارکان نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا،اورشرپسندوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے پاک بھارت مزاکرات کی منسوخی سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیشگی شرائط پربھارت سے مزاکرات نہیں ہوسکتے،کشمیر پرپاکستان اپنے اصولی موقف سے دستبردارنہیں ہوگا۔

اجلاس میں بھارتی جارحیت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانے اورسفارتی سرگرمیاں تیز کرنے کامعاملہ تیز کرنے کافیصلہ کیاگیا، کابینہ نے اردو کودفتری زبان کی ترویج کیلئے چاررکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی قابل عمل سفارشات تیار کرکے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

وزیراطلاعات ونشریات کمیٹی کے چیئِرمین ہونگے کمیٹی میں عرفان صدیقی بیرسٹرظفراللہ اکرم اورسرداریوسف شامل ہونگے۔

اجلاس میں پولی کلینک کی توسیع اورمختلف ممالک میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شجاع خانزادہ کی شہادت پرفاتحہ خوانی کی گئی۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قومی ایکشن پلان پرعملد درآمد کویقینی بنایا جائے گا۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں