ماسکو : روسی صدر نے گروپ ویگنر کے سربراہ کی ہلاکت پر خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے فوجیوں کا گروپ ویگنر کے سربراہ کی ہلاکت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
پیوٹن نے کہا کہ یوگینی پریگوژن بہت ہی باصلاحیت تاجراورجنگجو تھے، انھوں نے غلطیوں کے باجود میدانِ جنگ میں کامیابیاں سمیٹیں اور یوکرین میں نیونازی حکومت کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔
روسی صدرنے خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔
دوسری جانب ترجمان پینٹاگون نے پریگوژن کے طیارے پر میزائل حملے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے امریکا جائزہ لے رہا کہ طیارے گرنے کی وجوہات کیا تھیں۔
ویگنر کے ٹیلی گرام چینل نے الزام عائد کیا ہےکہ طیارے کو روس کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔
سینٹ پیٹرزبرگ میں پریگژون کے دفتر کے باہر شہریوں نے پھولوں کے ڈھیر لگا دیے اور شمعیں روشن کی گئیں۔۔