اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

نئی تاریخ رقم: جو کوئی نہ کر سکا وہ وہاب ریاض نے کر دکھایا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کر دی۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیزن 7 کے میچ میں حاصل کیا۔

ریکارڈ بنانے کے بعد وہاب ریاض نے میدان میں ہیں سجدہ شکر ادا کیا اور ساتھیوں کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1494359212796821505?s=20&t=1EeSRr22GfFuiRzgUrOvrw

وہاب ریاض نے 2016 میں شین واٹسن کو آؤٹ کر کے پی ایس ایل کی پہلی وکٹ حاصل کی جب کہ آج کے میچ میں دانش عزیز کو آؤٹ کرنے پر انہوں نے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

فاسٹ بولر نے اب تک 75 میچز کھیلے ہیں جس میں ان بہترین بولنگ 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں ہیں۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں حسن علی 78 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور شاداب خان 63 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں