منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

سرجری شروع، وہاب ریاض اور عبدالرزاق سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ سرجری کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکشن لیتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ محمدیوسف اور اسدشفیق کو سلیکشن کمیٹی میں برقرار رکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے سابق کرکٹرز سے بھی ملاقات کی۔ ان میں سابق کپتان سرفراز احمد، سلمان بٹ ،اعجاز احمد، باسط علی، انتخاب عالم، عاصم کمال، محمد سمیع، شفیق پاپا، یاسر حمید، سلیم الطاف، ہارون رشید، یاسر شاہ، سکندر بخت، وجاہت اللہ واسطی، اظہر خان بھی شامل تھے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق کپتان جاوید میانداد اور راشد لطیف کو بھی مدعو کیا گیا تھا، تاہم جاوید میانداد ناسازی طبیعت کی وجہ سے لاہور نہیں آسکے جبکہ راشد لطیف نے پہلے سے طے مصروفیات کی بنا پر اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اچھی ہوگی تو پھر ہی کھلاڑی انٹرنیشل میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم میں سخت اقدامات اٹھانے سے متعلق بھی مشاورت کی جس پر سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ بار بار کپتان کی تبدیلی بھی ٹیم کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں