تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وہاب ریاض اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے بعد اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے الجھ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ کے بعد زلمی کے کپتان وہاب ریاض اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے جملے کسے جانے پر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو تماشائیوں کی جانب سے پرچی کی آوازیں کسی جارہی ہیں، وہاب ریاض نے غصے میں آکر پوچھا کہ پرچی کس نے بولا ہے۔


واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف وہاب ریاض نے چار اوورز میں 51 رنز دئیے تھے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔

پشاور زلمی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی عثمان شنواری کی جانب سے ایک اوور میں 19 رنز دینے پر غصے میں آگئے تھے، ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -