تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وہاب ریاض کو امپائر نے ’وارننگ‘ دے دی

راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران امپائر نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران امپائر نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو گیند پر تھوک لگانے پر وارننگ دے دی۔

وہاب ریاض بولنگ کے دوران بول گئے تھے کہ کورونا کے پیش نظر گیند پر تھوک لگانا منع ہے۔

پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کے گیارہویں اوور سے پہلے امپائر علیم ڈار اور آصف یعقوب نے وہاب کو تنبیہ کی اور وائپس منگوا کر گیند کو صاف کیا۔

پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ اگر وہاب ریاض دوسری مرتبہ بھی یہی غلطی دہراتے تو زمبابوے کو اضافی پانچ رنز مل جاتے، وہاب ریاض نے میچ میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دی، زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 157 رنز کا ہدف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم کو 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -