The news is by your side.

Advertisement

وہاب ریاض نے ریٹائرمنٹ‌ کے حوالے سے خاموشی توڑ‌ دی

کراچی: قومی ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

اے اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ 2023 کے ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2023 میں ہونے والے ورلڈکپ کے بعد وہ ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک دن ہر کسی کو کرکٹ کو خدا حافظ کہنا ہوتا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے ابھی دو سے تین سال باقی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ’بھیجوں کیا؟‘ : فہد مصطفیٰ اور وہاب ریاض کی واٹس ایپ چیٹ نے دل جیت لیے

وہاب ریاض نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ 2023 کے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں، اُس کے بعد میں قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے کر دنیا بھر میں لیگز کھیلوں گا‘۔

یاد رہے کہ 36 سالہ وہاب ریاض نے اب تک 91 ون ڈے، 36 ٹی ٹوینٹی اور 27 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، انہیں گزشتہ دو برسوں سے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں