جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

چیف سلیکٹر نے حارث کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب نے اعظم خان کے انتخاب کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے فیصلہ سازی کے عمل کے بارے میں اظہارخیال کیا۔

انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اعظم خان کو بہت قریب سے دیکھا ہے بعض اوقات آپ کو فٹنس پر مہارت کو ترجیح دینی پڑتی ہے اگر کوئی کھلاڑی آپ کو میچ جتوا سکتا ہے تو یہ کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اعظم خان سے بات کی ہے اور انہیں واضح پیغام دیا ہے ہم اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن اسے بھی جواب دینا ہوگا آپ کسی سے 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کرنے کی توقع نہیں کر سکتے لیکن ایک طریقہ ہے [فٹنس کو بہتر بنانے کا]۔ پی ایس ایل، ڈومیسٹک کرکٹ، دیگر لیگز ، ہم نے بہت سے کھلاڑیوں کو نمبر پر آزمایا ہے لہذا اب ہم اعظم کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

وہاب نے اس بات پر زور دیا کہ محمد حارث کو اس سیریز کے لیے اسٹریٹجک طور پر آرام دیا گیا ہے اور ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں میں ان کی اہمیت کی تصدیق کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں