منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز : وہاب ریاض نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میری اولین ترجیح ہے اسی لئے ٹیسٹ  کرکٹ دوبارہ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے تیار ہوں، انگلینڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گے، کچھ ماہ سے کرکٹ کھیلنا نقصان دہ نہیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیند پر تھوک لگانے کی پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیلیفون کر کے ٹیسٹ میچز کے لیے دستیابی کی بات کی ہے، بطور متبادل کھلاڑی اگر میری ضرورت پڑی تو قومی ٹیم کی نمائندگی کروں گا کیونکہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی واپس نہیں آسکتا اور میں ایسی صورتحال میں پی سی بی کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں، ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ بہت غیر معمولی صورتحال میں ہو رہا ہے، ہم نے گھر میں رہ کر بھرپور پریکٹس کی ہے اور اگر سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک لی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ‏فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے تاہم محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، اس سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع بھی ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں