پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے والد انتقال کرگئے -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے والد انتقال کرگئے

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلر اور نامور کرکٹر وہاب ریاض کے والد لاہور کےمقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستانی کرکٹ کے اسٹارفاسٹ باؤلروہاب ریاض کے والد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔فاسٹ بالر وہاب ریاض کے والد سکندر ریاض کسانہ گزشتہ کچھ دنوں سےاسپتال میں زیر علاج تھے۔

ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وہاب ریاض کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹر عمر گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وہاب ریاض کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نےعوام سے کہاتھاکہ وہ ان کےوالد کی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں