اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں کیا سعد ماہیر کو چھوڑ دیں گے۔
ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔
’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہی کے گرد گھومتی ہے سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے۔‘
ادھر سعد کے والد بیٹے اور ماہی کے نکاح کی تیاری کا کہتے ہیں، ماہی کی اریب کے نہ آنے پر سعد کو قبول کرلیتی ہیں اور سعد بھی ہاں کہہ دیتے ہیں۔
تاہم دسویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ماہی شادی سے خوش نہیں ہیں اور وہ اریب کی جانب سے دیے گئے غم کو لے کر بیٹھی ہیں۔
سعد ان سے کہتے ہیں ’ماہی زندگی اتنی سستی چیز نہیں ہیں کہ اپنی ناکام محبت کے پیچھے اس کا سودا کردیں۔تم جیسا کہو گی وہ ہوگا میں وعدہ کرتا ہوں تمہیں چھوڑ دوں گا۔
کیا سعد ماہیر کو چھوڑ دیں گے؟ کیا ماہی اریب کو پالیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔