The news is by your side.

Advertisement

واہگہ بارڈر لاہور پر سبز ہلالی پرچم اتارنے کی تقریب

لاہور : واہگہ بارڈر پر یوم آزادی کی تقریب پر چم کشائی میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔ نوجوانوں اور بچوں کاجو ش و جذبہ دیدنی تھا۔منچلوں کے بھنگڑوں اور نعرے بازی نے ماحول کو گرمائے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں قومی جوش اور جذبے کا ر نگ بھر گیا۔ ہزاروں پاکستانی بچے، نوجوان، بوڑھے اور خواتین جوق در جوق اس تقریب کو دیکھنے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچے۔

عوام وطن سے محبت کے جذبہ سرشار تھے اور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔  خوشی کوئی بھی ہو ہماری آنے والی نسل کسی سے پیچھے نہیں رہتی ۔

انہیں جشن آزادی کے علاوہ کچھ نہیں سجھائی نہیں دیتا۔ننھا رینجر بھی کسی سے پیچھے نہ تھا۔ تقریب میں روایتی طورپر بھارتی بارڈر سکیورٹی اسٹاف کوقومی تہوارپر مٹھائی بھی دی جاتی رہی۔ جو اس سال ہندوستان کے پیشگی انکار کے باعث نہ دی جاسکی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں